آصف آفریدی کو گیند لگنے سے چہرے کی ہڈی فریکچر، نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ سے باہر

Mar 17, 2025 | 19:00:PM
آصف آفریدی کو گیند لگنے سے چہرے کی ہڈی فریکچر، نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ سے باہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) فاٹا کے سپنر آصف آفریدی کو لاہور کے قذافی  سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے دوران دائیں آنکھ کے نیچے گیند لگ گئی جس سے ان کے چہرے کی ہڈی فریکچر ہوگئی ہے،زخمی ہونے کے باعث وہ نیشنل ٹی 20 کپ سے باہر ہوگئےہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق  آصف آفریدی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے چہرے کی ہڈی (ڈائگو میٹک) میں  فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے  ، آصف آفریدی انجری کے باعث نیشنل ٹی ٹوینٹی  کپ سے باہر ہو گئے ہیں ۔

پی سی بی کا میڈیکل ڈیپارٹمنٹ آصف آفریدی کے علاج اور صحت یابی کی نگرانی جاری رکھے گا، پی سی بی آنکھوں کے  سپیشلسٹس سے مشاورت کے بعد ان کے بحالی کے منصوبے کی تیاری کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خوشدل شاہ کوآئی سی سی کوڈآف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ