دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو انتقال کر گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(عبدالجبار ابڑو)دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو انتقال کر گئے۔
بھائی کا کہنا ہے کہ نصیرسومرو کو سانس لینے میں تکلیف اور ان کے جسم میں آکسیجن کی کمی ہوگئی تھی،نصیر سومرو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
اہلخانہ کاکہناتھا کہ 55 سالہ نصیر سومرو کو کئی سالوں سے سانس لینے میں دشواری اور جوڑوں میں درد کا سامنا ہے۔
اہلخانہ کا مزید کہناتھا کہ نصیر سومرو نے اپنی طویل قامت کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے،پھیپھڑوں کے عارضے کی وجہ سے انہیں متعدد بار ہسپتال بھی داخل کرایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر آ گئی
نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ ہے اور وہ عام افراد سے کم سے کم تین فٹ لمبے تھے،ضلع شکارپور سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ نصیر سومرو کو دراز قد کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل تھی،وہ امریکا سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے دورے بھی کر چکے ہیں۔
دراز قد کی وجہ سے نصیر سومرو کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے ملازمت بھی دے رکھی تھی،وہ گزشتہ چند سال سے اپنے ادارے سمیت حکومتی عدم توجہی کے باعث کسمپرسی کا شکار تھے۔
اہلخانہ کاکہنا ہے کہ نصیر سومرو کی نماز جنازہ کل شکارپور میں ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:200 روپے کے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی،خوش نصیبوں کا اعلان ہو گیا