تخت پڑی ریفرنس؛عدم حاضری پر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Mar 17, 2025 | 20:36:PM
تخت پڑی ریفرنس؛عدم حاضری پر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشادقریشی) احتساب عدالت نے تخت پڑی ریفرنس میں عدم حاضری پر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئےاورملزمان کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں معروف پراپرٹی ٹائیکون اورچودھری پرویز الٰہی سمیت 17ملزمان کے خلاف تخت پڑی ریفرنس کی سماعت  ہوئی،ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت راولپنڈی کے جج محمد اکمل خان نے کی،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے وکیل عدالت پیش ہوئے اورمیڈیکل سرٹیفکیٹ داخل کروا یا،عدالت نے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر چودھری پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ 

ریفرنس میں مجموعی طور 17ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے،ریفرنس میں نامزد 10ملزمان کے علاوہ 4کے وکلا عدالت پیش ہوئے،عدالت نے تمام 14ملزمان کو 5لاکھ فی کس مالیت کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے عدم حاضری پر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا،ریفرنس پر مزید سماعت 16اپریل تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف گزشتہ ماہ ریفرنس دائر کیا گیا تھا ،ملزمان پر موضع تخت پڑی اور اطراف میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے لئے سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے،ملزمان پر سرکاری خزانے کو 335ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا بھی الزام ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: