خضدار : ایس ایچ او سٹی پولیس کے گھر پر دستی بم سے حملہ ،والد سمیت5افراد زخمی

Mar 17, 2025 | 20:43:PM
خضدار : ایس ایچ او سٹی پولیس کے گھر پر دستی بم سے حملہ ،والد سمیت5افراد زخمی
کیپشن: کرائم سین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)خضدار میں ایس ایچ او سٹی پولیس حب قادر شیخ کے گھر پر دستی بم سے حملہ  کے نتیجے  میں والد سمیت خاندان کے 5افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق خضدار میں  کوشک کے علاقے میں  ایس ایچ او سٹی پولیس حب قادر شیخ کے گھر پر دستی بم سے حملہ  ہوا ہے،دستی بم حملے میں ایس ایچ او کے والد سمیت خاندان کے پانچ لوگ زخمی ہوگئے ، پولیس ذرائع  کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ،زخمیوں میں ایس ایچ او کے والد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:روپے نے ڈالر کو دبوچ لیا، نئی قیمت جانیے