سندھ ہائی کورٹ کاطلاق یافتہ بیٹیوں کو والد کی پینشن میں برابر کا حق دینے کا حکم

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے طلاق یافتہ بیٹیوں کو والد کی پینشن میں برابر کا حق دینے کا حکم دے دیا ہے۔
پیر کو عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ’مرحوم والد کی ماہانہ پنشن میں طلاق یافتہ بیٹیوں کو بھی وہی حصہ ملے گا جو غیرشادی شدہ بیٹیوں کو دیا جاتا ہے اور یہ حق تب تک برقرار رہے گا جب تک وہ دوبارہ شادی نہ کر لیں’متعلقہ حکام درخواست گزار ثروت غازی الدین سمیت تمام غیرشادی شدہ، بیوہ اور طلاق یافتہ بیٹیوں کو ان کا جائز حصہ فراہم کریں اور یہ عمل ترجیحی بنیادوں پر چار ماہ کے اندر مکمل کیا جائے۔‘
یہ مقدمہ ایک طلاق یافتہ خاتون ثروت غازی الدین کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کیا گیا تھا جن کے والد غازی الدین سنہ 1990 میں کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے سسٹنٹ پروفیسر کے طور پر ریٹائر ہوئے اور جنوری 2023 میں وفات پا گئے،درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ ’وہ اپنی غیرشادی شدہ بہن کے ساتھ والد کی پنشن میں برابر کی حصے دار ہیں لیکن انہیں ان کے اس حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔‘
عدالت نے قانون کے مطابق طلاق یافتہ خواتین کو ان کے حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیے،خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی سماجی کارکن ہما ہارون نے عدالتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ اُشنا شاہ پر غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے