زیارت کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(رحمت اللہ موسیٰ خیل)زیارت کے علاقے ڈومیارہ کے جنگلات میں خطرناک آگ بھڑک اٹھی۔
زیتون اور صنوبر کے نایاب اور قیمتی درخت شعلوں کی لپیٹ میں، قدرتی حسن کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے،محکمہ جنگلات کے اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ مقامی افراد بھی امدادی کاموں میں شریک ہے۔
ڈومیارہ، جو اپنی قدرتی آبشاروں اور گھنے جنگلات کی وجہ سے مشہور ہے، آگ سے متاثرسیاحتی مقام ڈومیارہ میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ضرورت ہے،علاقے میں تیز ہوا کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، مزید درختوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔