ایبٹ آباد :معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق،3افراد زخمی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(زبیر اعوان)ایبٹ آبادمیں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے جاں بحق اور 3افراد شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے تھانہ بگنوترکی حدود گاؤں باغ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ 3افراد شدید زخمی ہو گئے،پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ معمولی تلخ کلامی پر ملزم نے کلاشنکوف سے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گیا۔