کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات/صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
ادھرسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔ تاہم بعداز دوپہر پنجگور، تربت ، خاران، لسبیلہ اور گردونواح میں چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔
کشمیر اور گلگت بلتستان کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی07، استور، زیارت منفی01، کالام اور پاراچنار میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:بجٹ میں تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟وزیر خزانہ کا قومی اسمبلی میں اہم بیان