اداکارہ مریم نفیس ماں بن گئیں

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)اپنے بے لاگ بیانات کے سبب خبروں میں رہنے والی اداکارہ مریم نفیس نے اپنے ہاں ننھے مہمان 'سید عیسیٰ امان احمد' ولادت کی خوشخبری سُنادی۔
اداکارہ نے نومبر 2024ء میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کر کے مداحوں کو اپنے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنائی تھی، جسکے بعد حمل کے دوران کی مختلف تصاویر بھی وہ شیئر کرتی رہیں جن پر اکثر انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا جاتا رہا۔
آج انہوں نے اپنی ایک پوسٹ میں مداحوں کو خوشخبری سنائی کی وہ بالآخر بیٹے کی ماں بن گئی ہیں۔
مریم نفیس نے اپنے شوہر کے ساتھ نومولود بیٹے کا چہرہ دکھائے بغیر کئی تصایور شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 'ہماری دنیا اب پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت ہو گئی ہے، دنیا والو! سید عیسیٰ امان احمد سے ملیں، جو لگ بھگ ایک ہفتہ قبل، اس بابرکت مہینے میں دنیا میں آ گیا'۔
انہوں نے مزید لکھا کہ 'اس چھوٹی سی جان نے ہمیں آتے ہی اپنا گرویدہ بنا لیا ہے، دنیا میں خوش آمدید، میرے بیٹے! تمہارے سارے خواب پورے ہوں، آمین! تمام محبت کرنے والے، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں'۔
پوسٹ کے آخر میں مریم نفیس نے لکھا کہ 'حاملہ ہونے کی منتظر تمام خواتین کے لیے میں دعا کرتی ہوں کہ خدا آپ کو جلد صحت مند اولاد نصیب فرمائے، آمین'۔
مریم نفیس کا مختصر تعارف
مریم نفیس نے ڈراما 'دیارِ دل' میں بطور 'زرمینے' اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد ڈراما 'کچھ نہ کہو' میں 'تابندہ' کا کردار نبھاتی نظر آئیں۔علاوہ ازیں انہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی سپر ہٹ پراجیکٹس میں فنی صلاحیتوں کا ایسا مظاہرہ کیا کہ لاکھوں لوگوں کو بھی اپنا دیوانہ بنالیا۔اس کے ساتھ ساتھ وہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی متحرک رہتی ہیں اور اپنے خیالات کا دبنگ انداز میں اظہار کرتی رہتی ہیں۔
سال 2022 میں مریم نفیس اور امان احمد رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کے ساتھ خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں جس کا ثبوت وہ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے دیتی رہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: