وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں.
وزیراعظم کے سیکریٹری اسد رحمان گیلانی کا تبادلہ کر کے اسد رحمان گیلانی کو سیکریٹری قومی ورثہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکریٹری قومی ورثہ ڈویژن حسن ناصر جامی کا تبادلہ کر کے حسن ناصر جامی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے، دریں اثناء مینیجنگ ڈائریکٹر پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان محمد عثمان چاچڑ کا تبادلہ کر کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے محمد عثمان چاچڑ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے محمد ایوب چوہدری کو ڈیپوٹیشن پر مینیجنگ ڈائریکٹر پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان مقرر کیا گیا ہے، گریڈ 21 کے محمد ایوب چوہدری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے .
دریں اثناء اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر، پولیس سروس، گریڈ 20 کے کیپٹن ریٹائرڈ عاصم خان کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ پولیس سروس، گریڈ 20 کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی شہزاد اکبر کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کی گئی ہیں، مزید برآں پولیس سروس، گریڈ 19 کے علی شیر جاکھرانی کا بلوچستان حکومت سے موٹروے پولیس کیا گیا تبادلہ منسوخ کر کے اُنہیں بلوچستان حکومت میں ہی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں.