این سی او سی کا سیاحت پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

May 17, 2021 | 00:32:AM

(24 نیوز) نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سیاحت پر عائد پابندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ سیاحت پر پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ سیاحت پر پابندی سے متعلق جلد ضروری ہدایات جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ کورونا ایس او پیز کے تناظر میں عید الفطر کے دوران سیاحتی مقامات پر جانے کی پابندی عائد کی تھی۔حکومت کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی کا اطلاق مقامی اور غیر ملکی سیاحوں پر ہونا تھا۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ مقامی اور ملکی افراد پر سیاحتی مقامات پر 8 سے 16 مئی تک کورونا ایس او پیز کے تناظر میں پابندی عائد ہوگی۔
یاد رہے کہ ملک میں کورونا وبا کی پھیلاو¿ کے باعث این سی او سی نے تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں تعلیمی اداروں کو 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع وبا کے پھیلاو¿ کی شرح کے باعث کی گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے پر نظر ثانی 18 مئی کو ہوگی، اس سے قبل این سی او سی نے تعلیمی ادارے 17 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے مہاتیرمحمد کا رابطہ،عالمی برداری سے غزہ پرحملے رکوانےکا مطالبہ

مزیدخبریں