روسی حسینہ کو پاکستان کی خوبصورتی بھاگئی، پاکستانی سے شادی کی خواہش کااظہار

May 17, 2021 | 00:53:AM

(24 نیوز) روسی حسینہ کو پاکستان کی خوبصورتی بھاگئی، کورونا وبا کے دوران لوگ گھروں میں بیٹھے ہیں لیکن علینہ پاکستان کی سیر کو پہنچ گئیں۔
کورونا وائرس کی مہلک ترین وبا کے دوران تقریباً پوری دنیا اپنی حفاظت کےلئے گھروں میں بیٹھی ہے لیکن ایک روسی حسینہ پاکستان کی سیر کو چلی آئی۔علینہ نامی روسی لڑکی نے اسلامی تعلیمات پڑھیں تو ایسی متاثر ہوئیں کہ اسلام قبول کرلیا اور اسلام کے نام پر بننے کی وجہ سے علینہ کو پاکستان سے خاص محبت ہے اسی لیے وہ کورونا کی وبائی صورتحال کے دوران بھی یہاں چلی آئی۔
روسی سیاح کو زندہ دلوں کا شہر لاہور ایسا بھایا کہ کئی روز تک یہاں رک کر گلی گلی سیر کرتی رہیں اور پاکستان و پاکستانیوں کی محبت کی گرویدہ ہوکر بار بار مملکت خداداد پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔
علینہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسے اتنی محبت ملی کہ اگر کوئی معقول پاکستانی نے اسے شادی کی پیش کش کی تو وہ اسے قبول بھی کرسکتی ہیں۔ روسی حسینہ نے مزید کہاکہ پاکستان میں جو محبت انہیں ملی وہ اس محبت و خلوص کا تصور بھی نہیں کرسکتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’’عائزہ خان‘‘ نے تمام پاکستانی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

مزیدخبریں