کراچی :سمندری طوفان 800کلو میٹر دور نکل چکا،شہر کاموسم شدید گرم رہنے کا امکان

May 17, 2021 | 09:12:AM
سمندری طوفان سے کراچی محفوظ ہو گیا
کیپشن: سمندری طوفان سے کراچی محفوظ ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)محکمہ موسمیات کےمطابق شہر میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا کہ سمندری طوفان تاؤتے سے ہماری ساحلی پٹیوں کو کوئی خطرہ نہیں، طوفان کا رخ بھارتی گجرات کی طرف ہے اور یہ کراچی سے 800 کلو میٹر دور نکل چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں طوفان کے اثرات کی وجہ سے گزشتہ روز موسم گرم رہا ہے اور آج بھی شہر کا موسم شدید گرم رہنے امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت 43 سے 44 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔

سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان کراچی سے دور نکلتا جارہا ہے اس لیے شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں البتہ تھرپارکر، میرپور خاص، بدین، ٹھٹھہ اور عمر کوٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جہاں تھرپارکر میں تیز بارش متوقع ہے جب کہ اس دوران 40 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    بحیرہ عرب میں سمندری طوفان۔۔ماہی گیروں کو گہرے سمندر سے دور رہنے کی ہدایت