کورونا سے مزید 74اموات، مثبت کیسز کی شرح 8-8فیصد

May 17, 2021 | 09:28:AM
ملک میں کورونا کی شرح 8-8فیصد
کیپشن: ملک میں کورونا کی شرح 8-8فیصد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا سے مزید 74 افراد موت کا شکار ہو گئے ، مثبت کیسز کی شرح 8.8 فیصد ہو گئی۔
 تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 36725 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3232 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 74 اموات ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.8 فیصد رہی۔

 واضح رہے کہ ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 19617 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 880362 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 792522 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    پنجاب کا وہ شہر جہاں کورونا مثبت کیسز کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ گئی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - کورونا
ٹیگز: