بھارتی اداکار ’’آلو ارجن ‘‘ کورونا سے صحتیاب،15روز بعد بچوں سے مل کر جذباتی ،ویڈیو وائرل

May 17, 2021 | 10:03:AM
بھارتی اداکار ’’آلو ارجن ‘‘ کورونا سے صحتیاب،15روز بعد بچوں سے مل کر جذباتی ،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت کے سپر اسٹار ’’آلو ارجن ‘‘کورونا سے صحتیاب ہوگئے،15 روز قرنطینہ کے بعد بچوں سے ملنے کی جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
 تفصیلات کے مطابق بھارت کی تیلیگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار ’’اَلوارجن ‘‘کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا جس کے بعد انہوں نے تنہائی اختیار کرلی تھی۔ تقریباً 14 سے زائد روز گزارنے کے بعد جب ان کا ٹیسٹ منفی آیا تو وہ سب سے پہلے اپنے بچوں سے ملنےپہنچے۔
بھارتی اداکار بچوں سے لپٹ کر زمین پر گرگئے اور انہیں خوب پیار کرتے رہے۔ باپ اور بچوں کی محبت کے اس رشتے کو دیکھ کر مداح بھی جذباتی ہوگئے۔ انہوں نے الوارجن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بچوں کیلئے ان کی شفقت کو بھی سراہا۔
خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران متعدد بالی وڈ شخصیات کورونا کا شکار ہوچکی ہیں ان شخصیات میں بالی وڈ کے بڑے نام عامر خان، عالیہ بھٹ ، پریش راول بھی شامل ہیں۔