(24نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا حکومت کے خلاف دوبارہ تحریک چلانے کے لیے 28 مئی کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ، جون ،جولائی میں عمران حکومت کے خلاف ملک بھر میں جلسے اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی اعلی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر عمران خان کیخلاف سڑکوں پر نکلنے کو تیار ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نے جے یو آئی 21 مئی سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کرے گی جس کے بعد 23 اور 24 مئی کو مرکزی شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں مولانا فضل الرحمان حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے بنائی گئی حکمت عملی پر اپنی جماعت کو اعتماد میں لیں گے۔ پی ڈی ایم ک ذرائع کے مطابق جون اور جولائی میں گورنمنٹ کے خلاف ملک بھر میں جلسے اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی اور اگست میں لانگ مارچ کے ساتھ ملک گیر تحریک برپا کی جائے جو حکومت کے خاتمہ تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کورونا مریضوں سے ہسپتال بھر گئے، ڈاکٹرز ’’ڈانس‘‘ کرنے میں مصروف،ویڈیو وائرل