معروف پاکستانی ڈائریکٹر ندیم بیگ نے ’’یاسر حسین‘‘ کو بے نقاب کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان کے نامور ڈائریکٹر ندیم بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ اقرا عزیز کے شوہر اور کامیڈین یاسر حسین نے اپنی شادی پر بن بلائے مہمان والا سوال پوچھنے کا کہا تھا۔
اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں کی زینت بنے رہنے والے اداکار یاسر حسین کے حوالے سے ڈائریکٹر ندیم بیگ نے یہ انکشاف نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے عید پروگرام کے دوران کیا۔ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ جب یہ تنازع ہوا تو لوگوں نے پروگرام کے میزبان واسع چوھری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہوں نے یاسر سے بن بلائے مہمان والا سوال کیوں پوچھا؟
ڈائریکٹر کا معاملے کی وضاحت دیتے ہوئے کہنا تھا دراصل یاسر سے پوچھا گیا تھا کہ پروگرام کے دوران آپ چاہیں گے کہ آپ سے متعلق کوئی مزاحیہ بات کی جائے جس پر یاسر نے کہا کہ مجھ سے سوال کرنا میری شادی میں بن بلائے کون آیا تھا۔
ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ یاسر حسین کس کا نام لیں گے اور انہوں نے اداکارہ نوشین شاہ کا نام لے لیا۔
View this post on Instagram
خیال رہے رواں برس ماہ فروری میں یاسر حسین ایک پروگرام میں شریک ہوئے جہاں ان سے شادی میں بن بلائے آنے والے مہمان کے حوالے سے پوچھا گیا۔انہوں نے بنا ہچکچاہٹ کے اداکارہ نوشین شاہ کا نام لیا جس کے بعد یاسر کو کافی سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔