لندن جانے سے کیوں روکا ؟ شہبازشریف نے’’توہین عدالت‘‘ کی درخواست دائر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)علاج کیلئے لندن جانے سے روکنے پر شہبازشریف بھی ان ایکشن۔۔ اپوزیشن لیڈر نے لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ۔
امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو علاج کیلئے بیرون جانے کی اجازت دی تھی، عدالتی حکم کے باوجود میاں محمد شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی حکم عدولی پر متعلقہ افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے شہبازشریف کا نام ECL میں ڈال دیا