وزیرخارجہ کی فلسطینی سفیر سے ملاقات،بگڑتی صورتحال پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے فلسطینی سفیر احمد جواد امین ربعی کی ملاقات ہوئی جس میں فلسطین میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ نے معصوم فلسطینیوں کی شہادتوں پر فلسطینی سفیر سے اظہار تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسرائیلی بربریت رکوانے کے لیے اہم مسلم ممالک سے رابطے میں ہیں اور عالمی برادری کے ساتھ بھی روابط جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فلسطینی سفیر کی جانب سے بھرپور حمایت اور یکجہتی پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پر جاری فضائی حملوں میں گذشتہ 7 روز کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 200 قریب کی تعداد کرچکی ہے جبکہ 40سے زائد بچے بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک اور او آئی سی نے اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔