زارا نور پھنس گئیں،مداحوں نے آڑے ہاتھوں لیا

May 17, 2021 | 12:37:PM
 عید کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا
کیپشن: عید کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)زارا نور عباس نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اسٹوری اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے عید کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو غزہ اور فلسطین کی صورتحال کے بارے میں بات کررہے تھے، اب کیا ہوا؟ جب وہ عید کے تینوں دن کپڑے پہن کر اپنی تصاویر شیئر کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ واقعی ان معصوم لوگوں کی حالت پر غمگین ہیں تو سوشل میڈیا پر یوں عید منانے کے انداز کو تبدیل کریں، اگر آپ خود کو مجبور یا بے یارو مددگار سمجھتے ہیں تو خوشی کا دکھاوا مت کریں۔

تاہم اداکارہ کے اس نظریے سے مداح خوش دکھائی نہیں دیے اور الٹا انہیں ہی آڑے ہاتھوں لے لیا۔ایک صارف نے کہا کہ وہاں کے لوگ بھی عید منا رہے ہیں لہٰذا میں آپ کی بات سے متفق نہیں ہوں۔مرویٰ نامی صارف نے لکھا عید اللہ کی جانب سے عطا کردہ تحفہ ہے، یہ خوشیوں کا دن ہے، عید منانے میں کسی قسم کی شرم محسوس نہیں کرنی چاہیے۔ایک اور صارف نے کہا کہ یہ ہمارے نبیﷺ کا فرمان ہے، عید خوشی کا دن ہے، عید پر نئے کپڑے بناؤ اور پہنو۔ ہمارے بھائی جو فلسطین میں ظلم کا شکار ہورہے ہیں ان کیلئے دل سے دعا کر رہے ہیں۔ 
 یہ بھی پڑھیں:    بلاول کی نوڈیرو میں نمازِ عید کی ادائیگی، اہلِ کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے دعا کی