عام آدمی سمجھ چکا عمران خان کی تبدیلی ایک فراڈ تھا: بلاول بھٹو

May 17, 2021 | 12:56:PM

 (24نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی قابو کرنے میں ناکام رہی، عید پر بھی عوام کو ریلیف نہ ملا، عام آدمی سمجھ چکا عمران خان کی تبدیلی ایک فراڈ تھا۔

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنے بیان میں پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ کر وزیراعظم پابندی کے باوجود عید کی چھٹیاں منانے نتھیاگلی پہنچے، عمران خان صاحب 150 روپے فی کلو تک دودھ اور 50 فیصد تک مہنگے میوہ جات خریدنے والا عام آدمی آپ کی حکومت سے بدظن ہوچکا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کاسمیٹکس اور جیولری کی اشیاء کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ کر کے ایک عام گھرانے کو عید کی خوشیوں سے محروم کرنے کی کوشش کی، رمضان اور عید پر اعلانات کے باوجود عمران خان مہنگائی کے خاتمے کیلئے کچھ نہ کرسکے، عام دنوں میں عوام کا کیا حال کریں گے؟۔

یہ بھی پڑھیں:    مہنگائی عمرا ن کی عوام دشمنی کی انتہا ۔۔ عام آدمی آخر کہاں جائے۔۔بلاول کی دھائی

مزیدخبریں