بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح کے تقرروتبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح کے تقرروتبادلے کردیئے گئے۔سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈاکٹر اعجاز منیر کا تبادلہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح کے تقررو تبادلے کردیئے گئے،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن ڈاکٹر اعجاز منیر کا تبادلہ کردیا گیا ،افضل لطیف کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کردیا گیا جو اس سے قبل سیکرٹری صنعت وپیداوار ڈویژن تعینات تھے،ڈاکٹر ارشد محمود کو سیکرٹری پٹرولیم تعینات کردیا گیا ۔
ندیم ارشا دکیانی کوسیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تعینات کردیا گیا،سہیل راجپوت کوسیکرٹری انڈسٹریز جبکہ سیکرٹری پٹرولیم اسدحیا الدین90 دن کی رخصت پر چلے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان کا شہباز شریف کو ٹیلی فون۔۔حکومت کیخلاف اہم فیصلہ کرلیا