(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز ابوظبی میں کھیلے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظبی میں ہوں گے، یو اے ای حکومت سے تحریری اجازت مل گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام ٹیموں کے کھلاڑی 18 اور 19 مئی کو کراچی اور لاہور میں کورونا ٹیسٹ کروائیں گے۔بیس مئی کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں کراچی کے ہوٹل میں قیام کریں گی جبکہ پشاور زلمی، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں لاہور کے ہوٹل میں ٹھہریں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 22 مئی کو تمام ٹیمیں 2 چارٹر طیاروں سے ابوظبی روانہ ہوں گی، کراچی اور کوئٹہ کی ٹیمیں کراچی جبکہ پشاور، لاہور، ملتان اور اسلام ا?باد کی ٹیمیں لاہور سے روانہ ہوں گی۔
تمام ٹیموں کو ابوظبی پہنچنے پر 7 دن قرنطینہ کرنا ہوگا، یو اے ای نے قرنطینہ 10 روز کا کردیا تو ٹورنامنٹ میں دو دن کی تاخیر ہوسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی اور لاہور میں تمام کھلاڑیوں کی ویکسینیشن کا انتظام کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا طارق جمیل کس بھارتی اداکارکے ’فین‘ ہوگئے۔ ویڈیو وائرل