(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج رات امریکہ روانہ ہونگے ،شاہ محمود قریشی براستہ ترکی امریکہ جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیرخارجہ فلسطین کی صورتحال سے متعلق اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، ذرائع کاکہناہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس بدھ یا جمعرات کو متوقع ہے، وزیرخارجہ اور ترک کے وزیر خارجہ ایک ساتھ ہی بذریعہ ترکی نیویارک پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کیخلاف اربوں کی کرپشن کے کیسز، قومی دولت لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے:وزیراعظم