کیا ڈاکٹر عامر لیاقت اور طوبیٰ میں علیحدگی ہو گئی ؟

May 17, 2021 | 18:22:PM
کیا ڈاکٹر عامر لیاقت اور طوبیٰ میں علیحدگی ہو گئی ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہونے کی دعویدار خاتون ہانیہ خان کی جانب سے تہلکہ خیز انکشافات کا سلسلہ جاری ہے، ہانیہ خان کی جانب سے ایسے انکشافات کئے جارہے ہیں جن کو ہضم کرنا مشکل ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہونے کی دعویدار خاتون ہانیہ خان نے دعویٰ کیاہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی اہلیہ طوبیٰ نے طلاق لے لی ہے ، ہانیہ خان کا یہ بیان یقینا کسی دھماکے سے کم نہیں ، تاہم ہانیہ کے والد نے کہاہے کہ ہانیہ کی دماغی حالت صحیح نہیں ،ان کا یہ بیان مشکوک ہے۔


دوسری طرف ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ نے اس عید پر اپنے شوہر کیساتھ کوئی تصویر شیئر نہیں کی جس سے ظاہر ہوتا ہے دونوں کے درمیان تعلقات پہلے جیسے نہیں ہیں ،طوبیٰ عامر اپنے خاوند اور ان سے متعلق خبروں سے متعلق سوالات سے بچنے کی کوشش کررہی ہیں ۔


اگرچہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہانیہ نے ڈاکٹر عامر پر غلط الزامات لگائے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ آنکھوں سے ہمیشہ کچھ چھپا ہوتا ہے۔مگر سوال یہ ہے کہ طوبیٰ عامر نے عامر لیاقت سے طلاق لے لی ہے؟