نابینا افرادکی سہولت کیلئے سمارٹ شوز تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سائنسدانوں نے اندھے اور جزوی طور پر نابینا افراد کیلئے سمارٹ جوتے تیار کرلئے ہیں جو ان کو راستوں میں آنے والی متعدد رکاوٹوں سے بچانے میں مدد دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایک جوتے کی قیمت 2 ہزار 700پاونڈ ہے۔ان جوتوں کو اننو میک کہا جاتا ہے ،جن میں کچھ مخصوص جدید آلات نصب کئے گئے ہیں اور اس میں یو ایس بی چارجز بھی شامل ہیں۔ہر جوتے کے سامنے الٹراسونک سینسر لگے ہیں جو راستے میں رکاوٹوں کے قریب آنے پر اطلاع دیتے ہیں۔
یہ جوتے پہن کر چلنے والا فرد جیسے جیسے کسی رکاوٹ کے قریب ہورہا ہوتا ہے ، جوتے کی وائبریشن میں تیزی آتی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ سونیا حسین کا شعیب ملک سے متعلق پسندیدگی کا انکشاف