ملتان: جاوید ہاشمی کے شادی ہال کی دیواریں گرادیں گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملتان میں محکمہ اوقاف نے آپریشن کرکے جاوید ہاشمی کے شادی ہال کی دیواریں گرادیں، شامیانے اور ڈیکوریشن کا دیگر سامان، کراکری بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں جاوید ہاشمی کی بیٹی اور داماد کے ہال کے خلاف محکمہ اوقاف نے آپریشن کیا۔محکمہ اوقاف کا موقف ہے کہ ریکارڈ کے مطابق صرف اوقاف کی زمین وا گزار کروائی جارہی ہے۔
دوسری جانب جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ چار پشتوں سے خرید ی ہوئی زمین ہے، آپریشن سے پہلے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ مالکان کے پاس شادی ہال کی منظوری کے کوئی کاغذات نہیں تھے۔
Completely demolished one of our buildings. pic.twitter.com/N9L8T5vdby
— Javed Hashmi (@javedhashmi55) May 17, 2021
لیگی رہنما جاوید ہاشمی کا اپنے ویڈیو بیان میں کہناہے کہ پولیس نے میرے گھروں کو گھیر لیا ہے اور گرانا شروع کر دیا ہے، میں اپنی گرفتاری پیش کرنے جا رہا ہوں- پوچھنے پر وجہ بھی نہیں بتا رہے-
پولیس نے میرے گھروں کو گھیر لیا ہے اور گرانا شروع کر دیا ہے، میں اپنی گرفتاری پیش کرنے جا رہا ہوں- پوچھنے پر وجہ بھی نہیں بتا رہے- pic.twitter.com/SJLTO52IJx
— Javed Hashmi (@javedhashmi55) May 17, 2021