رنگ روڈ میں میری ایک انچ زمین ثابت ہوجائےتو سیاست چھوڑدوں گا،غلام سرورخان

May 17, 2021 | 18:51:PM

(24 نیوز)وفاقی وزیر غلام سرورخان کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ منصوبے کی الائنمنٹ تبدیل کرنے یا کسی ہاؤسنگ سوسائٹی سے ان کا کوئی تعلق نہیں ، رنگ روڈ میں ان کی ایک انچ زمین ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑد یں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ہم تو بیچارے لوگ ہوتے ہیں کچھ بھی ہو سیاسی افراد کا نام لینا آسان ہوتا ہے،رنگ روڈ سے متعلق ٹھلیاں سے ہی بنانے کی تجویز دی گئی تھی،این ایچ اے نے 2017 میں کہا ٹھلیاں سے بنانے سے ٹول پلازہ جام ہو جائیں گے، رنگ روڈ کی الائنمنٹ کو سکینڈل بناکر مجھ سے منسوب کرنے کی کوشش کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ چیلنج کرتا ہوں بتائیں وہ کونسا سکینڈل تھا جس کی وجہ سے میری وزارت بدلی گئی، وہ سکینڈل معلوم کریں اور پھر ضرور سامنے لائیں، وزیراعظم کا یہ حق ہے کہ وہ فیصلہ کریں کون سا کھلاڑی کہاں کھیلانا ہے،اگر کسی کے پاس میرا کوئی سکینڈل تھا تو ڈھائی سال پہلے بتاتے۔
غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ عوام اور خدا کی عدالت میں خود کو پیش کرتا ہوں، رنگ روڈ میں ان کی ایک انچ زمین ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑد وں گا ، کسی انکوائری رپورٹ میں میرا نام نہیں آیا، کسی کے کہنے پر ان کا نام لیا گیا۔
انہوں نے معاملے کی نئی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اور میرے خاندان نے سیاست عبادت سمجھ کر کی ہے،میرا یا میرے خاندان کا کسی ہاوسنگ سوسائٹی سے کوئی تعلق نہیں ، نوٹس ضرور دوں گا،الزام لگانے والا حساب دےگا کل کیا تھا آج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جارحیت پر پاکستان متحرک، شاہ محمود قریشی اہم غیرملکی دورے آج روانہ ہونگے

مزیدخبریں