شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی حکومت نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
وفاقی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ لاہورہائی کورٹ کا حکم قانون کے تناظرمیں برقرار نہیں رکھا جا سکتا، لاہورہائی کورٹ نے اس حوالے سے متعلقہ حکام سے نا تو کوئی جواب مانگا اور نہ ہی کوئی رپورٹ طلب کی گئی۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ شہبازشریف کے واپس آنے کی کوئی گارنٹی نہیں، شہبازشریف نوازشریف کی واپسی کے ضامن ہیں، شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم کالعدم قراردیا جائے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی تاہم 8 مئی کو حکومت نے انہیں جانے سے روک دیا تھا۔ بدھ کے روز وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول لسٹ نے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد یہ معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیجا گیا تھا۔ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: لندن جانے سے کیوں روکا ؟ شہبازشریف نے’’توہین عدالت‘‘ کی درخواست دائر کردی