پاکستان چاہتا ہے اسرائیل عرب علاقوں سے مکمل طور پر انخلا کرجائے ،شاہ محمود قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل تک دیرپا امن قائم نہیں ہو سکتا،کل متفقہ قراردادنہ آنے پر میں نے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا، پاکستان چاہتا ہے اسرائیل عرب علاقوں سے مکمل طور پر انخلا کرجائے ،پاکستان چاہتا ہے دنیا بھر میں پھیلے بے گھر فلسطینی اپنے گھروں کو جاسکیں ۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ متفقہ قرارداد سے پاکستان کا وقارمضبوط ہو گا،پاکستان نے مسئلہ فلسطین پر اپنا موقف دوٹوک انداز میں پیش کیا،پاکستانی موقف کو سراہا گیا ہے،فلسطینی قیادت نے خط میں پاکستانی موقف کی تائید کی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ 27 رمضان المبارک ہماری عبادتوں کا اہم ترین دن ہے،دردناک واقعات کاآغاز27 رمضان المبارک کی شام کو ہوا،اگلے ہی روز وزیراعظم نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی،ملاقات میں اگلا لائحہ عمل مرتب کیاگیا،گزشتہ روز اہم اجلاس منعقد کئے گئے، او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس منعقد کیاگیا، میں نے پاکستان کی نمائندگی کی ،اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا اجلاس بھی منعقد کیاگیا۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ عالمی امن کی ذمہ داری سلامتی کونسل پر عائد ہوتی ہے،دنیا کی نظریں او آئی سی اور سلامتی کونسل کے اجلاس پرلگی تھیں ، چین کی قیادت اور وزیر خارجہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،چینی قیادت نے سلامتی کونسل کو یکجا کرنے کی کوشش کی، ممبران تقریباً قائل ہو چکے تھے، امریکا نے ویٹو پاور سے اس میں رکاوٹ ڈالی ،اجلاس میں فی الفور فلسطین میں سیز فائر کی خواہش کااظہار کیاگیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مسئلہ فلسطین کے حل تک دیرپا امن قائم نہیں ہو سکتا،کل متفقہ قراردادنہ آنے پر میں نے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا، پاکستان چاہتا ہے اسرائیل عرب علاقوں سے مکمل طور پر انخلا کرجائے ،پاکستان چاہتا ہے دنیا بھر میں پھیلے بے گھر فلسطینی اپنے گھروں کو جاسکیں ،انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم آج بھی قائداعظم کی فلسطین سے متعلق رائے پر قائم ہے، حکومت مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین پر کبھی آنچ نہیں آنے دے گی ۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ رمضان المبارک کی 27 ویں شپ کو اسرائیلی فورسز نے پوری امت مسلمہ کو للکارا،مسجد اقصیٰ میں عبادت کیلئے گئے مسلمانوں پر گرنیڈپھینکے گئے ،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کو اعتماد میں لینے کے بعد فیصلہ کیا ہے آج اجلاس کے بعد میں ترکی جاﺅں گا، سوڈان سمیت چار ممالک کے وزرائے خارجہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے ، ہم ملکرنیویارک جاکر امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کریں گے ۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آج کا ایوان فلسطین میں اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتا ہے،فلسطینی شہداکے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ، ہم فلسطین کے مظلولوں کی ترجمانی کریں گے ان کی آواز بنیں گے،غزہ میں میڈیا کی عمارت کو یہ کہہ کرنشانہ بنایاگیایہاں حماس کے لوگ ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ مسئلہ فلسطین پر مغربی ممالک خاموش ہیں لیکن وہاں کے عوام خاموش نہیں ، کل یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کااجلاس بھی بلالیاگیاہے،امید ہے اجلاس میں انسانیت کیلئے آواز بلند کی جائے گی ۔ان کاکہناتھا کہ افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کی دنیا معترف ہے، جمعہ کو پوری قوم فلسطینیوں کیساتھ یکجہتی کااظہار کرے،دنیا کو بتادیں پاکستان قوم بے حس نہیں یہ زندہ قوم ہے،21 مئی کو پوری قوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کامظاہرہ کرے گی ،حزب اختلاف کی جماعتوں کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جارحیت پر پاکستان متحرک، شاہ محمود قریشی اہم غیرملکی دورے آج روانہ ہونگے