وزیراعلیٰ پنجاب ان ایکشن،محکموں سے تفصیلات طلب کرلیں

May 17, 2021 | 20:11:PM

(24 نیوز)ترقیاتی فنڈز کا بروقت استعمال نہ کرنیوالے محکموں سے جواب طلبی کا فیصلہ، وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے محکمہ فنانس سے تفصیلات طلب کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ترقیاتی فنڈز کا بروقت استعمال نہ کرنے والے محکموں سے جواب طلبی کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلی نے محکمہ فنانس سے جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے فںڈز کی تفصیلات منگوا لی ہیں۔ فنڈز کا بروقت استعمال یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا نظام موثر بنانے، افسران کو فیلڈ میں نکل کر ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت مانیٹر کرنیکی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر فوکس ہونا چاہیے، فنڈز کے بروقت استعمال سے عوام فلاح عامہ کے منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوتے ہیں، بعض محکموں کی جانب سے سست روی کا مظاہرہ قابل قبول نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رشوت لیکر شہریوں کو ویکسین لگانے کا انکشاف

مزیدخبریں