فلسطینیوں پر مظالم: ترک صدر نے پوپ فرانسس کو فون کھڑکا دیا، اسرائیل پرپابندیوں کا مطالبہ

May 17, 2021 | 20:54:PM
فلسطینیوں پر مظالم: ترک صدر نے پوپ فرانسس کو فون کھڑکا دیا، اسرائیل پرپابندیوں کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس سے فون پر رابطہ کیا ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں فلسطین کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔
ترک صدر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں ترک صدر نے فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے میں مدد اور اسرائیل پر پابندیاں لگانے پر زور دیا۔اس موقع پر طیب اردگان نے کہاکہ جب تک عالمی برادری اسرائیل پر پابندیاں نہیں لگاتی فلسطینی قتل عام کا نشانہ بنے رہیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پوری انسانیت پر پڑ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت 200 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد بے گھر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے عہدے سے استعفادیدیا