(24 نیوز)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 25 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی ،اوگرانے دوسری تجویز پٹرولیم لیوی کم کرکے قیمتیں برقرار رکھنے کی دی تھی ۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق اوگرا کی تجویز مسترد کر دی،حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو 31 مئی تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فرخ حبیب کاکہناہے کہ وزیراعظم عمران خان بین الااقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالناچاہتے۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان اور اذان سمیع خان کا رومانس مداحوں کو بھا گیا