غزہ پر اسرائیلی جارحیت، فیصل ایدھی نے بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے بعد انتہائی مخدوش حالت کے پیش نظر فلسطین جانے کا ارادہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بتایا کہ فلسطین میں کتنے دن قیام ہوگا اس کا فیصلہ وہاں پہنچ کر اور صورتحال کے مطابق کریں گے۔
فیصل ایدھی نے ویزے کی درخواست جمع کرادی اور اس حوالے سے فیصل ایدھی کا کہنا تھاکہ ایدھی فاونڈیشن کے تحت فلسطین میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیٹے سعد ایدھی سمیت ہم 5 افراد فلسطین جارہے ہیں اور اس حوالے سے اسلام آباد میں ایدھی فاو¿نڈیشن کے نمائندوں کی فلسطینی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فلسطینی سفیر کے مطابق فلسطین میں دواوں کی زیادہ ضرورت ہے، مصر کے راستے فلسطین جائیں گے اور مصر کے ویزے کیلئے بھی درخواستیں دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوائیں اور خوراک مصر سے ہی خریدیں گے اور اس کیلئے ڈھائی سے 3 کروڑ کا بجٹ رکھا ہے، حکومت سے اس سلسلے میں کوئی امداد نہیں چاہیے، عوام کی مدد سے سب کرلیں گے جبکہ مصر پہنچ کر پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں گے۔
یاد رہے کہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت 200 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان اور اذان سمیع خان کا رومانس مداحوں کو بھا گیا