(24 نیوز)بلوچستان کابینہ میں اختلافات کے بعدسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجواور ناراض وزرا نے اپنے عہدوں سے مستفیٰ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی و دیگر وزرانے وزیراعلیٰ جام کمال کے ساتھ مزید نہ چلنے کا فیصلہ کرلیا۔سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو اور دیگر وزرا چند دنوں میں استعفے دینگے۔ سردار یار محمد رند، ظہور بلیدی سمیت چار وزرا کابینہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرینگے۔
سپیکر اور وزرا کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے اپنی پارٹی کے سپیکر،وزرا کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سپیکر بلوچستان اسمبلی پر حکومتی بینچوں کے ارکان سے امتیازی سلوک اور اپوزیشن کو زیادہ وقت دینے کا الزام لگایا تھا، عید سے قبل وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے صوبائی وزیر بلدیات صالح بھوتانی سے وزارت واپس لی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ پر اسرائیلی جارحیت، فیصل ایدھی نے بڑا اعلان کردیا