بی جے پی رہنما کو مخالف جماعت کے کارکن نے تھپڑ دے مارا،ویڈیووائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ونایک امبیکر کو مخالف جماعت کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیشنل کانگریس پارٹی کے سربراہ شیراد پوار کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر کارکن نے بی جے پی رہنما ونایک امبیکر کو تھپڑ جڑ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیشنل کانگریس پارٹی کے کارکنان ویانک کے دفتر میں گھسے اور پوسٹ دکھاتے ہوئے خوب سرزنش کی جس دوران ایک کارکن نے تھپڑ مار دیا۔واقعے پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، مذکورہ رہنما بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: دانیہ شاہ کی نئی حیران کر دینے والی ویڈیو سامنے آگئی