ہر اتحادی کو پتہ ہے کہ سابق وزیر اعظم فسادی ہے: رانا ثنااللہ

May 17, 2022 | 10:39:AM
وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام آتے ہی ہم الیکشن میں جائیں گے۔
کیپشن: رانا ثنااللہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام آتے ہی ہم الیکشن میں جائیں گے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ڈیڑھ سے دو سو اہل کاروں کی سکیورٹی ملی ہوئی ہے اور بھی  چاہیے تو بتائیں۔عمران خان جان کے خطرے کی ویڈیو کہیں چھپائی ہے تو شیئر کرو، ہم اس پر جوڈیشل کمیشن بنانے کو تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  عمران خان خان فتنہ ہے، فساد فی الارض ہے، اس ناسور کا قلع قمع کرنا ہوگا، ہر اتحادی کو پتہ ہے کہ سابق وزیر اعظم فسادی ہے، اس لیے کوئی اتحادی ادھر اُدھر نہیں ہوگا۔ اداروں کی بھی یہی سوچ ہے ،سب کو اب ان کی اصلیت پتہ ہے، جو شخص ملک کا وزیر اعظم رہا ہے اور دوبارہ وزیر اعظم بننے کا اُمیدوار ہے،کیا اُسے نہیں پتہ کہ ڈاکٹر رضوان کی موت اگر زہر سے واقعہ ہوتی تو ان کے اہل خانہ ضرور پوسٹ مارٹم کراتے۔ ہرذی شعور آدمی کو ان کے جھوٹوں کا پتہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: لندن میں علیم خان کی نواز شریف  پھر ملاقات۔اہم خبر سامنے آ گئی

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ضروری ہے،فیصلہ ہوگیا ہے ۔ غریب آدمی پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ نہیں آئے گا،امیر آدمی پر آئے گا۔ ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں، معاشی استحکام آتے ہی الیکشن میں جائیں گے۔