48 گھنٹوں میں اہم فیصلے. شیخ رشید نے بڑا بیان دیدیا

May 17, 2022 | 12:26:PM
 48 گھنٹوں میں اہم فیصلے. شیخ رشید نے بڑا بیان دیدیا
کیپشن: شیخ رشید(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)سربراہ عوامی مسلم لیگ  شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی میں بڑے فیصلے ہو رہے ہیں، ملک ان سے نہیں چل رہا، نگران حکومت بنے گی، آصف علی زرداری نے ان سے جو بدلہ لینا تھا لے لیا، اتحادی ساتھ نہ رہے تو حکومت اکثریت کھو دے گی،48 گھنٹے میں اہم فیصلے ہو جائیں گے۔

اسلام آباد میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کہہ دیا کہ اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں، اتحادی ساتھ نہ رہے تو حکومت اکثریت کھو دے گی، ، زیادہ تر سیاسی جماعتیں الیکشن کی حامی ہیں، 20 مئی کو عمران خان ملتان جلسے سے کال دے گا، جس نے یہ ماسٹر پلان بنایا تھا وہ عقل کا اندھا تھا، آج ملک میں ایک ہی نعرہ ہے چور اور غدار کا،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب نواز شریف کو کون روک رہا ہے پاکستان آنے سے، جس جہاز میں نواز شریف سوار ہو کر وطن واپس آئیں گے اس میں چور اور غدار کے نعرے لگیں گے، ایف آئی اے سے ملازمین چھٹیوں پرجا رہے ہیں، اداروں کیساتھ ہوں، اداروں کو ملک کی ریڑھ کی ہڈی سمجھتا ہوں.

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس۔عدالت سے اہم خبر آ گئی