(مانیٹرنگ ڈیسک)دفعہ 144 بھی کام نہ آئی،کراچی میں نویں اور دسویں امتحانات کے پہلے ہی روز نویں جماعت کے کمپیوٹر سائنس کا پرچہ آؤٹ ہوگیا۔
انتظامیہ کی جانب سے امتحانی مراکز کے اندر اور باہر دفعہ 144 کے باوجود میٹرک کمپیوٹر اسٹڈیز کا پرچہ آؤٹ ہوگیا۔ پرچہ ساڑھے 9 بجے شروع ہونا تھا۔ نقل کی روک تھام کیلئے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے دفعہ 144نافذ کی گئی تھی، جب کہ موبائل فون بھی امتحانی مراکز میں ساتھ لانے پر پابندی لگائی گئی تھی۔
امتحانی مراکز پر موجود انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اساتذہ اور طلباء کو موبائل لانے پر پابندی کے باوجود پرچہ آ ؤٹ ہوا۔
دوسری جانب نواب شاہ میں بھی نویں کلاس کا اردو اور سندھ کا پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا۔ پرچہ آؤٹ ہوتے ہی واٹس ایپ پر وائرل ہوگیا۔
آج نویں جماعت سائنس گروپ کا کمپیوٹر اسٹڈیز کا پرچہ ہورہا ہے، 1 لاکھ 58 ہزار 869 طلبا و طالبات پرچہ دیں گے، جب کہ نویں جماعت جنرل گروپ کے طلبہ کا جنرل سائنس کا پرچہ بھی آج دن ڈھائی بجے ہوگا، جس میں 17 ہزار 782 طلبہ شریک ہیں۔
میٹرک بورڈ کے مطابق کراچی کے 18 ٹاؤنز میں 448 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن کے اطراف دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں مالی استحکام برقرار رکھنے کیلئے چین کا بڑا فیصلہ
واضح رہے کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں 7 لاکھ 26 ہزار 979 طلبہ امتحان دیں گے۔ کراچی، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور نواب شاہ ڈویژنز میں 1312 امتحانی مراکز قائم اور 112 ویجی لینس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کے تین ڈی آئی جی تبدیل