(24نیوز)سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دو اہم دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 16 اور 17 مئی کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں فائرنگ کے دو طرفہ تبادلے کے بعد تحریک طالبان پاکستان کے دو اہم اور انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کمانڈر رشید عرف جابر اور عبدالسلام عرف چمٹو کے نام سے ہوئی اور ان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلہ محفوظ