ہیٹ ویو کا خطرہ ۔ تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )ملک میں بڑھتی گرمی اور ہیٹ ویو کے خطرے کے باعث اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں نرسری سے لیکر پانچویں تک کے بچوں کی کلاسز فوری بند کرنے کا حکم دیدیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا )نے تمام نجی تعلیمی اداروں کو مطلع کر دیا،نوٹیفکیشن کے مطابق نرسری سے پانچویں تک کے طلباکی کلاسز فوری بند کر دی جائیں اور چھٹی سے اوپر تمام کلاسز کا دورانیہ صبح 8سے 11بجے تک کر دیا گیا ہے ، تمام نجی تعلیمی اداروںکو ایڈوائزری پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ۔
دوسری جانب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے اگر گرمی شدت مزید ہوئی تو سکولوں میں چھٹیاں دینے کے حوالے سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: تیز ہوائیں۔ بارش بھی ہو گی۔محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی