(24نیوز)ڈالر کے بعد سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے ، سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ۔ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 1500 روپے اضافے کے بعد اس کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 38 ہزار ایک سو روپے ہو گئی ۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1286روپے بڑھ کر ایک لاکھ 18 ہزار 398 روپے ہوگئی ۔
یہ بھی پڑھیں :ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا
ڈالر کے بعد سونے کی قیمت بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
May 17, 2022 | 17:12:PM