(24 نیوز)سابق وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے نیب کی گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔عدالت کا وطن واپسی پر حفیظ شیخ کو گرفتار نہ کرنے کا حکم۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ پر نجی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کے الزام کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عبد الحفیظ نے احتساب عدالت میں پیش ہونا ہے۔
درخواست گزار اس وقت دبئی میں رہائش پذیر ہیں جبکہ نیب کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔
عدالت نے عبد الحفیظ شیخ کی 10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وطن واپسی پر نیب حفیظ شیخ کو گرفتار نہ کرے۔
دوسری جانب نیب حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خرانہ عبدالحفیظ شیخ کیخلاف کراچی کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔اس سے قبل احتساب عدالت نے حفیظ شیخ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا چیئرمین نیب کیخلاف بڑا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر پر ایک کروڑ 12 لاکھ ڈالر کا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نجی اسکولوں کی من مانیاں ختم۔حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی