سپریم کورٹ کے فیصلے پرتحریک انصاف کاردعمل بھی آگیا

May 17, 2022 | 18:58:PM

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو مبارک ہو لوٹے فارغ ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ پاکستانی عوام کو مبارک، لوٹے فارغ، پنجاب حکومت کا جوازبھی ختم ہوگیا ۔وفاقی حکومت فوری طور پر استعفیٰ دے۔ان کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ بیرونی مداخلت اور لوٹوں پر بنی حکومت کا ایک دن بھی اور چلنے کا کوئی جواز نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:منحرف ارکان کے حوالے سے سپریم کو رٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

مزیدخبریں