سپریم کورٹ کے فیصلے پر عثمان بزدارنے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے منحرف اراکین سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے خاموشی توڑ دی ۔
ٹویٹر پر اپنے جاری پیغام میں عثمان بزدار نے کہا کہ سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ ضمیرفروشی اور لوٹا کریسی کے خاتمے میں اہم سنگ میل ہے۔
سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ، ضمیرفروشی اور لوٹا کریسی کے خاتمے میں اہم سنگ میل ہے
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) May 17, 2022
لوٹا کریسی پارلیمانی نظام حکومت کی روح کے خلاف ہے اور عوامی مینڈیٹ کی توہین بھی ہے
چند کوڑیوں اور ذاتی مفادات کی خاطر ضمیر بیچنے والوں کہ اب نہ قانون کی عدالتوں میں پناہ ملے گی نہ عوامی عدالت میں!!
ان کا کہناتھا کہ لوٹا کریسی پارلیمانی نظام حکومت کی روح کے خلاف اور عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔چند کوڑیوں اور ذاتی مفادات کی خاطر ضمیر بیچنے والوں کو نہ تو اب قانون کی عدالتوں میں پناہ ملے گی نہ ہی عوامی عدالت میں۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کے فیصلے بعد حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ کو خطرہ ؟؟