(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ اہم فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اگست 2023 تک اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اتحادیوں کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری، خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزرا اعظم نذیرتارڑ، خواجہ آصف، سعد رفیق اورمریم اورنگزیب بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری قانونی رائے لی جائے اور آئندہ الیکشن کیلئے انتخابی اصلاحات جلد مکمل کی جائیں۔اتحادیوں نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت کےساتھ ہیں، ہر فیصلے میں ساتھ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اتحادیوں نے مشورہ دیا کہ روپے کی قدر میں استحکام کیلئے معاشی ٹیم فوری اقدامات کرے، معیشت کی بہتری کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کو فوری حتمی شکل دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کے فیصلے بعد حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ کو خطرہ ؟؟
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس،اہم فیصلے
May 17, 2022 | 23:09:PM