9 مئی کے واقعات قابل شرم، ملوث ملزمان کو سزا دی جائے: فواد چودھری

May 17, 2023 | 00:15:AM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات قابل شرم ہیں، ملوث ملزمان کو سزا دی جائے۔

سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بتانا چاہتا ہوں میرا تعلق شہیدوں کے شہر جہلم سے ہے، 9 مئی کو جو واقعات ہوئے وہ ان پر دل رنجیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا ترجمان ہونے کے ناطے کہہ رہا ہوں واقعات قابل شرم ہیں، تحقیقات ہوں، پی ٹی آئی سمیت جو ملوت ہیں تحقیقات ہونی چاہئیں، ہر وہ شخص جس کا تعلق پاکستان سے ہے وہ 9 مئی کے واقعات سے رنجیدہ ہے، پاک فوج ہے تو پاکستان ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، 9 مئی کو پیش آنے والے واقعات میں ملوث ملزمان کو سزا دی جائے۔

مزیدخبریں