ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے بیانات پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے: رضا ربانی

May 17, 2023 | 00:26:AM
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے بیانات پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے: رضا ربانی
کیپشن: رضا ربانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (محسن الملک) سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر روزانہ تبصرہ کرنا اپنی عادت بنالی ہے، امریکی محکمہ خارجہ کو یہ یاد دلانے کی ضرورت ہے کہ پاکستان ایک ریاست نہیں ہے۔

 پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان متحدہ امریکہ کی غلام ریاست نہیں ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے تبصروں کی ہر طرح سے مذمت کی جاتی ہے، پاکستان ایک آزاد خودمختار ملک ہے، پاکستان کسی بھی ریاست کی رہنمائی یا تبصرے کے بغیر اپنے اندرونی عدم استحکام سے نمٹ سکتا ہے۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ اندرونی عدم استحکام اور سیاسی بدامنی کا مقابلہ آئین اور قانون کے چاروں کونوں میں ہو رہا ہے اور کیا جائے گا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ بیانات پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، دنیا کے دیگر ممالک کے بیانات بھی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، مغربی دنیا کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان نو آبادیاتی نظام کو قبول نہیں کرے گا۔

 سابق چئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے کہ ایسے ممالک مستقبل میں ایسے بیانات دینے سے گریز کریں گے۔