سیہون: خاتوں ٹیچر کو مبینہ طور پر کاری قرار دیکر قتل کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عبدالکریم جمالی) سندھ کے شہر سیہون میں مشتبہ کاری کے الزام میں ایک سکول ٹیچر کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سیہون میں نوین فاطمہ نامی ایک سکول ٹیچر کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا، تاہم اس کے اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ اس نے گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے خودکشی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: حافظ آباد، معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، باپ بیٹا قتل، بھتیجا زخمی
نوین حال ہی میں امتحان پاس کرنے کے بعد سکول ٹیچر کے طور پر تعینات ہوئی تھی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے، معاملے کی مکمل چھان بین کی جائے گی۔