بیٹے کے قتل کے چند روز بعد ہی باپ بھی فائرنگ سے جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سلمان سلیم) کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے صفدر نامی شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کے بیٹے کا بھی چند روز قبل کورنگی میں ہی ڈکیتی کے دوران قتل ہوا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول صفدر بیٹے کے قتل کا مدعی تھا، واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان آئے جنہوں نے پکوان سینٹر پر موجود صفدر پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد زخمی صفدر کو فوری طور پر جناح اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیے: سیہون، خاتوں ٹیچر کو مبینہ طور پر کاری قرار دیکر قتل کردیا گیا
ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کا کہنا ہے کہ مقتول کی عمر تقریباً 60 برس تھی۔
مقتول صفدر علاقے کا ہی رہائشی تھا اور چند روز قبل اس کے بیٹے اظہر کا ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل ہوا تھا۔
پولیس کا مؤقف ہے کہ ابتدائی طور پر یہ واقعہ بھی ڈکیتی ہی معلوم ہوتا ہے لیکن واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہے جس کے بعد ہی اصل حقائق سامنے لائ جاسکیں گے۔